حیدرآباد 14 اپریل (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہاکہ بھو بھارتی قانون کے کامیاب نفاذ کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے اور اِس عرصہ میں 5.20 کروڑ افراد نے ویب سائٹ وزٹ کیا جبکہ 67 لاکھ یوزرس نے لاگ اِن کرتے ہوئے خدمات سے استفادہ کیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ بھو بھارتی قانون کے تحت 3.80 لاکھ پاس بُک جاری کئے گئے۔ وزیر مال نے قانون پر عمل آوری کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اراضیات کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے گزشتہ سال اپریل میں بھو بھارتی قانون متعارف کیا تھا۔ سابق حکومت کی جانب سے دھرانی پورٹل متعارف کیا گیا لیکن کسانوں اور عام آدمی کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت نے ریونیو، سروے اور اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن محکمہ جات میں اصلاحات کے ذریعہ کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔ بھو بھارتی پورٹل ابتداء میں 5 اضلاع کے منتخبہ 5 منڈلوں میں متعارف کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ جلد ہی یہ قانون ریاست بھر میں نافذ العمل ہوگا۔ بھو بھارتی قانون کے ذریعہ اراضیات سے متعلق ریکارڈ محفوظ رہے گا اور کسی سے ناانصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔1/V/k/b