بھگوان رام بھی بی جے پی کے ممکنہ انتخابی امیدوار: سنجے راوت

,

   

ایودھیا مندر کا افتتاح اور سیاسی مقاصد کیلئے رام کا نام استعمال کرنے پر طنز

ممبئی :شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے ہفتہ کو بی جے پی پر شدید تنقید کی اور ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو سیاسی بنانے کا الزام لگایا۔ راؤت نے یہ بھی کہا کہ پارٹی جلد ہی ممکنہ طور پر انتخابات کیلئے بھگوان رام کو اپنے امیدوار کا اعلان کرے گی۔رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیے جانے پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینا لیڈر نے میڈیاکو بتایا کہ اب، صرف ایک چیز رہ گئی ہے کہ بی جے پی اعلان کرے گی کہ بھگوان رام انتخابات کیلئے ان کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان رام کے نام پر اتنی سیاست کی جا رہی ہے۔جمعرات کو راوت نے کہا تھا کہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح ایک بی جے پی پروگرام تھا نہ کہ قومی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی نے بھگوان رام کو اغوا کیا ہے۔وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اس دن ہونے والی مورتی کی تقدیس کی تقریب میں حصہ لیں گے۔ٹھاکرے ضرور جائیں گے لیکن بی جے پی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد ہی۔ کوئی بی جے پی کے پروگرام میں کیوں جائے؟ یہ کوئی قومی تقریب نہیں ہے۔ بی جے پی اس تقریب کے لیے ریلیاں نکال رہی ہے اور بہت مہم چلا رہی ہے، لیکن اس میں پاکیزگی کہاں ہے۔راؤت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مہم چلانے کا فیصلہ کرتی ہے، تو وہ اپنی پوری مشینری اور پارٹی کارکنوں کو تعینات کرتی ہے اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑتی ہے۔ راوت نے دعویٰ کیا، حکمران جماعت ملک بھر میں اسی طرز پر چلتی ہے۔راجیہ سبھا ایم پی نے الزام لگایا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک بے روزگاری، مہنگائی اور منی پور سے متعلق مسائل کو بھول جائے۔شیو سینا کے کارکنوں نے اس مندر کے لیے اپنا خون بہایا۔ ہزاروں سینک کار سیوا کا حصہ تھے۔ (پارٹی کے بانی) بالا صاحب ٹھاکرے نے کارکنوں کے ساتھ ایودھیا کا دورہ کیا تھا ۔ راوت نے رام جنم بھومی تحریک سے اپنی پارٹی کے مضبوط تعلق کی نشاندہی بھی کی ۔ 22 جنوری ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کی تقریب کو لے کر بھی اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کو تنقید کی نشانہ بنا رہی ہیں ۔ سیتارام ایچوری نے ابتدائی تقریب کے دعوت نامہ کو ٹھکرا دیا ہے ۔