بھگوا لباس پہننے والے مندروں میں آبروریزی کررہے ہیں، بھگوان انہیں کبھی معاف نہیں کرے گا: ڈگ وجے سنگھ

,

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال شہر میں سادھوؤں کی جانب سے مندروں میں عصمت ریزی کی جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ بھگواقسم کے لوگ بھگوا لباس پہن کر مندروں میں عصمت ریزی کی شرمناک حرکت کررہے ہیں جس سے سناتن دھرم بدنام ہورہا ہے انہیں بھگوان کبھی معاف نہیں کرے گا۔

YouTube video

سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ انسان اپنا خاندان چھوڑ کر سادھو بنتا ہے روحانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے لیکن آج لوگ بھگوا لبا س پہن کر عصمت ریزی کررہے ہیں مندروں کے مقامات کو پامال کررہے ہیں کیا یہ ہمارا مذہب ہے؟ تلخ بیانات میں مشہور ڈگ وجے سنگھ نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم جاسوسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھاکہ بی جے پی او رآر ایس ایس کے لوگ ہی جاسوسی کرنے میں ملوث ہیں او رانہیں آئی ایس آئی سے پیسے بھی ملتے ہیں۔