چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے جمعہ کو پنچایتی، شاملات، محکمہ جنگلات یا کسی اور سرکاری زمین کے غیر قانونی قابضین سے قبضہ چھوڑنے کی اپیل کی۔ مان نے جمعہ کو ٹویٹ کیا ‘‘پنچایتی، شاملات، محکمہ جنگلات یا پنجاب میں کسی اور سرکاری زمین پر غیر قانونی قابضین سے اپیل ہے کہ وہ 31 مئی تک اپنا قبضہ چھوڑ دیں۔ کیونکہ یکم جون سے حکومت سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ ‘‘
