بھگوڑے نیر اؤ مودی کو پکڑنے میں حکومت پوری طرح ناکام ۔ کانگریس کا الزام

,

   

نئی دہلی-چودہ ہزار کروڑ روپے کے بینک گھپلہ میں فرار نیرو مودی کے تعلق سے سنیچر کو کانگریس نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز ی حکومت اسے دبوچنے میں ناکام رہی ہے ۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ نیرو مودی لندن میں اپنا کاروبار معمول کے مطابق چلا رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت اسے پکڑنے کے لئے موثر کارروائی کرنے میں ناکامیاب رہی ہے ۔

خبروں کے مطابق پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ کروڑ وں روپے کی فریب دہی کرنے والا ہیرا کاروباری نیرو مودی لندن میں رہ کر اپنا کاروبار چلارہا ہے ۔

محترمہ چترویدی نے الزام کہ اخبار کا رپورٹر نیرو مودی کا انٹرویو لینے میں کامیاب رہتا ہے جبکہ ہندستان کی تفتیشی ایجنسیوں کو اس کا کچھ پتہ نہیں ملتا ہے ۔کانگریس کی لیڈر نے کہاکہ یہ‘ مودی ہے تو ممکن ہے ’ نعرے کی ایک اور تازہ مثال ہے ۔

ملک میں ‘دھاندلی باز پنرواس یوجنا’ چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ‘ملک میں مچاو لوٹ پردھان منتری دینگے کھلی چھوٹ’ اورملک کے بینک لٹیروں کو بھگاکر چوکیدا ری کرنے کا جھوٹا رونا روتے ہیں۔