بھیلواڑا: راجستھان کے ضلع بھیلواڑا کے بجولیا تھانے کے تحت تلسواں تلسواں مہادیو میں کوٹا کے عقیدت مندوں سے بھری بس منگل کو دیر رات ایرو ندی میں گر جانے سے اس کا اگلا حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ جب کہ سبھی عقیدت مندوں کو حفاظت کے ساتھ باہر نکال لیا گیا۔بس کے ندی میں اتر جانے کا پتہ چلتے ہی مسافروں کی چیخ و پکار مچ گئی۔گاؤں والوں نے ہمت دکھاتے ہوئے لوگوں کو بس سے باہر نکال لیا۔کرین کی مدد سے بس کو باہر نکالاگیا۔ بس میں 60سے زیادہ مسافرسوار تھے جو کوٹا سے رام دیو جانے کے لئے نکلے تھے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو دیر رات تلسواں مہادیو میں مندر کے سامنے بس بے قابو ہو کر ایرو ندی میں گر گئی۔ ڈراوئیور بس کو سنبھال پاتا تب تک بس ندی کے گھاٹ کی دو تین سیڑھیاں نیچے اتر گئی اور بس کا اگلا حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ یہ دیکھ کر بس میں سوار خواتین چیخ و پکار کرنے لگی۔ خواتین کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ دوڑ کر وہاں پہنچے اور سواریوں کوحفاظت کے ساتھ باہر نکالنے کی کوشش کی کچھ ہی دیر میں سبھی مسافروں کو باہر نکال لیا گیا۔ اس کے بعد تین کرین کی مدد سے بس کو ندی کے باہر نکال لیا گیا۔ بس ندی میں پلٹ جاتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔