بھیلواڑہ میں مشتعل گاوں والوں کا احتجاج و مظاہرہ

   

بھیلواڑہ: راجستھان میں بھیلواڑہ ضلع کے ہمیر گڑھ قصبہ میں پریم دیوی سومانی کے قتل کی وجہ پتہ نہ چلنے سے ناراض گاوں والوں نے ٹریڈبورڈ کی اپیل پر قصبے کے بازار بند رکھ کر احتجاج کیا۔ ویاپر منڈل کے صدر نریندر پانڈے نے کہا کہ ہمیر گڑھ پولیس پریم دیوی سومانی کے قتل اور ان کے شوہر نتھولال سومانی پر حملہ کرنے والوں کا پتہ نہیں لگا سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت ترین سزا دلوانے کے لیے ٹریڈ یونین کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے بند کے ذریعے یہ شدید تحریک چلائی جا رہی ہے ۔