بھیمگل میں تیز رفتار کار ہوٹل میں گھس گئی

   

2 افراد ہلاک، موٹر سائیکل سوار ٹکر کے باوجود کرشماتی طور پر محفوظ

نظام آباد :ضلع نظام آباد کے بڑا بھیمگل میں آج ایک تیز رفتار کار نے موٹر سیکل پر سوار افراد کو ٹکر دیتے ہوئے گاڑی ہوٹل میں گھس گئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلا ک ہوگئے یہ واقعہ آج دو بجے کے وقت میں پیش آیا ۔ مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے کار ڈرائیور راکیش نے تیز رفتار کار چلاتے ہوئے موٹر سیکل پر جانے والے بڑا بھیمگل کے بھومنا کو ٹکراتے ہوئے ہوٹل میں گھس گئی کار ٹکرانے کے باعث بھومنا شدید زخمی ہوگیا اور ہوٹل میں موجودہ راجنا ٹکرانے کی وجہ سے یہ برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ شدید زخمی بھومنا کو نظام آباد سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا تھا زخموں سے یہ جانبر نہ ہوسکا ۔ کار ڈرائیور راکیش نشہ کی حالت میں تھا اور یہ تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے موٹر سیکل سوار بھومنا کو ٹکر دی بھومنا کے ساتھ دو کمسن بچے تھے لیکن یہ حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ ہوگئے اور ہوٹل میں کار کی زد میں ایک معمر بھی آگیا اور اسے آرمور سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا پولیس بھیمگل اس کیس کو درج کرکے تحقیقات کررہی ہے نعش کو بعد پنچنامہ دواخانہ منتقل کیا گیا مقامی افراد نے بتایا کہ کار ڈرائیور نشہ کی حالت میں تیز رفتار گاڑی چلارہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔