بھیم آرمی سربراہ کو موت کی دھمکی دینے والا ایک گرفتار

,

   

فیس بک پیچ”شتریا برائے امیتھی“ نے موت کی دھمکی جاری کی تھی
امیتھی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ امیتھی پولیس نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کیاہے جس نے بھیم آرمی چیف چندرشیکھر آزاد کو موت کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے مزیدکہاکہ 30سالہ وملیش سنگھ کو گوری گنج پولیس اسٹیشن علاقے سے گرفتار کرلیاگیاہے۔

امیتھی سپریڈنٹ آف پولیس(ایس پی) ایلا مارن جی نے کہاکہ ویملیش ہریانہ میں سامان کی گاڑی چلاتا ہے۔ایس پی نے مزیدکہاکہ وملیش نے فیس بک پر یہ تبصرے اس لیے کیے کیونکہ وہ بھیم آرمی چیف کے ذریعہ اپنی برداری کے خلاف کیے گئے تبصروں سے ”غصے اور تذلیل‘‘ محسوس کررہے تھے۔

جمعرات کے روز پولیس نے آزاد کو موت کی دھمکی دینے والے ایک فیس بک پوسٹ پر نامعلوم لوگوں کے خلاف ضلع امیتھی میں ایک مقدمہ درج کیاتھا‘ ایک دن قبل چہارشنبہ کی رات سہارنپور میں آزاد پر حملہ کیاگیاتھا۔

ائی پی سی کی دفعہ 506اور ائی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66کے تحت گوری گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔فیس بک پیچ”شتریا برائے امیتھی“ نے موت کی دھمکی جاری کی تھی۔پوسٹ میں جس کواب مٹادیاگیا ہے‘ میں کہاگیا تھا کہ امیتھی کے ٹھاکروں کے ہاتھوں ایک چوراہے پر دن کے اجالے میں قتل کیاجائے گا۔ جمعرات کے روز ایک اور شیئر کئے گئے پوسٹ میں کہاگیاکہ ”وہ (آزاد) اگلی مرتبہ بچ نہیں پائے گا“۔

پوسٹ میں کہاگیاہے کہ آزاد ایک چالاک شخص ہے اور اس کو سکیورٹی‘ ایک بلٹ پروف گاڑی اور جیاکٹ چاہئے او رمتنبہ کیاگیا ہے کہ اگر کسی بے قصور راجپوت کو اس حملے میں پھنسایاگیا تو ایک بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔

چہارشنبہ کی شام سہارنپور کے دیوبند میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی کار پرگولی چلائی جس میں بھیم آرمی کے سربراہ آزادکے پیٹ میں گولی لگی ہے۔