٭ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کے فزیشن ہرجیت سنگھ بھٹی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آزاد ایک ایسے عارضے سے دوچار ہیں جنہیں ہفتہ میں دو مرتبہ ایمس میں خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ (آزاد) قلب پر حملے کے شکار ہوسکتے ہیں۔ فزیشن نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پولیس حکام آزاد کو ایمس جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔