بھینسہ : بھینسہ پولیس نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے شہراوراطراف واکناف کی عوام کو اطلاع دی کہ 29اکٹوبر بروزجمعہ سے بھینسہ میں اشیائے ضروریہ کی خریدوفروخت کے لئے بازارصبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک کھلا رہے گا ۔
اسکولوں کا معائنہ اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ
مدہول: حلقہ مدہول کا ڈی ای او نرمل رویندر ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے مختلف اسکولس کامعائنہ کیا اور طلباء وطلبات کی تعلیمی حالات کا جائیزہ لیا طلباء کودرسی کتابوں کا مطالعہ کرویا اور ان کی تعلیمی حالات کا جائیزہ لیا اس ہی طرح مدہول ہائی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اور اسکول کا معائنہ کیا ڈی ای او نرمل رویندر ریڈی نے اخبار نمائندوں کوبتایا کہ ان کے دورہ کا مقصد کویڈ 19 کے بعد طلباء کی حاضری اور ان کی تعلیمی حالات سے واقفیت ہے۔
