بھینسہ میں آپریشن آکٹوپس

   

بھینسہ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر گڈنّا واگو پراجکٹ علاقہ میں محکمہ پولیس کے زیراہتمام آکٹوپس ٹیم کی جانب سے آپریشن آکٹوپس انجام دیتے ہوئے دہشت گردانہ واقعات سے مقابلہ کے لئے تمثیلی مشق کیا گیا اس آپریشن میں مخصوص لباس میں ملبوس فوجی دستے ہاتھوں بندوق لیکر اور مکمل حفاظتی کٹ زیب تن ہوکر مشق کرتے دیکھے جہاں فائر انجن ، ایمبولینس گاڑیوں کو بھی تعینات رکھا گیا ۔ ڈاک اسکواڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جبکہ ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار ، سب انسپکٹران سائی کرن ، محمد شریف (کوبیر) اور فائیر سی آئی چرن کمار اور آکٹوپس یونٹ کے عہدیداران جن میں انچارج ایس پی لکشمی نارائن ، ڈی ایس پی سرینواس راؤ و دیگر موجود تھے۔
بلدیہ مٹ پلی کا آج اجلاس
مٹ پلی ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل مٹ پلی کے پریس نوٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقامی مسائل کی یکسوئی پر مبنی اجلاس کل 29 ڈسمبر کو میونسپل کے احاطہ میں میونسپل چیرپرسن رانا وینی سجاتا ستیہ نارائنا کے زیرنگرانی ہوگا ۔ متعلقہ عہدیداران و ذمہ دارانہ سے 3:0 بجے شام اجلاس میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔