بھینسہ میں پابندیوں میں نرمی، عوام کو راحت

   


عام زندگی جزوی طور پر بحال، انٹرنیٹ اور آر ٹی سی خدمات ہنوز معطل، شادی کی کئی تقاریب ملتوی

بھینسہ : بھینسہ میںپیش آئیے تشدد کے آج آٹھ دن مکمل ہوچکے ہیں اس دوران عوام کوکافی مشکلات کاسامنا تھا اور اشیاء ضروریہ کی حصولی کیلئے عوام کافی منتظر تھی کیونکہ انہیں ترکاری ،دودھ ،اوررسوئی گیس کی حصولی ایک چیلنج بن چکی تھی ۔ان حالات کے پیش نظر عام زندگی مکمل مفلوج ہوچکی تھی ۔لیکن کل رات ضلع انتظامیہ نے بھینسہ میںجاری حالات میںکچھ نرمی کااعلان کردیا ۔ صبح سات بجے تا گیارہ بجے تک عوام کو اشیاء ضروریہ کی دکانوںکو کھولنے کی اجازت دی گئی اور اس نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی آج بھینسہ عوام کواژدھام دوکانوں میں خرید وفروخت میںمصروف دیکھاگیا ۔اور عوام کی بازاروں میںچہل پہل کی وجہہ سے عام زندگی کچھ دیر کیلئے معمول آتی ہوئی دیکھی گئی ۔اورعوام کو آٹھ دنوں بعد راحت نصیب ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ بھینسہ میں ترکاری اور پھلوںاور پھولوں کی دوکانات کو جو آج کھولی گئی جس میں مال رکھاگیا تھا وہ انتہائی ناکارہ ہوچکا تھا سڑھ گل چکا تھا جس کی وجہہ سے تاجرین کوبھی نقصانا ت ہونے کی بات کی جارہی ہے۔جبکہ بھینسہ شہر کے حالات موجودہ صورتحال پرامن ہے اور کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیںہوئی ہے اور آگے بھی کوئی واقعہ نہیںہوگا تو اس بات کے امکانات ہیںکی انتظامیہ کی جانب سے مزید نرمی دی جائیگی ۔جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جو گیارہ بجے تک نرمی دی گئی اور گیارہ بجتے ہی پولیس کی جانب سے سختی کرتے ہوئے باہر نکلے ہوئے لوگو ں کو واپس کردیا گیا ۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی سرویس مکمل مسدود ہوجانے کی وجہہ سے تمام دفاتری کاروبار ٹھپ پڑے ہوئے ہیں اس کے علاوہ سب سے اہم انٹرنیٹ اسرویس بند رہنے کی وجہہ سے ہر ماہ ملنے راشن کا حصول بھی عوام کیلئے ناممکن ہوچکا ہے کیونکہ راشن کے حصول کیلئے آن لائن ضروری ہے۔صرف کچھ فیصد راشن سربراہ کیا تھا جبکہ راشن کے حصول کیلئے ہر ماہ کی پندرہ تاریخ آخری ہوتی ہے جبکہ تشددکی وجہہ سے آٹھ دن تو گذرچکے ہیں۔اس ضمن میں انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ عوام کو راشن کی سربراہی کیلئے اس جانب اقدامات کرتے ہوئے انٹرنیٹ سرویس کو بحال کرین کیونکہ آج نرمی کے دوران عوام کو راشن دکانوں پر پہنچکر مایوسی کے ساتھ واپس ہوتے ہوئے دیکھی گئی ۔اس کے علاوہ کئی خاندان دوسرے مقامات اوردوسرے مقامات کے افرا د یہاں پھنسے ہوئے ہیں او ر انہیں واپس ہونے کیلئے مسائل کاسامنا ہے کیونکہ بس سرویس آج آٹھویں دن بھی مکمل معطل ہے ۔تشدد کی وجہ سے اس ماہ میں طئے گئی کی کئی شادیوںکو منسوخ کردیا گیا ۔اس کے علاوہ بھینسہ میںاشیاء ضروریہ کی درآمد نہ ہونے کی وجہہ سے یہاں اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیںآج بہت اضافہ کردیاگیا ۔