بھینسہ میں کارڈن سرچ

   

بھینسہ ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ڈیویژن کے موضع اولا میں صبح کی اولین ساعتوں میں محکمہ پولیس کی جانب سے ضلع ایس پی نرمل ششی دھر راجو کی نگ رانی میں کارڈن سرچ آپریشن انجام دیا گیا ۔ اس آپریشن میں بھینسہ ایڈیشنل ایس پی بی راجیش ، بھینسہ رورل سرکل انسپکٹر پراوین کمار اور سب انسپکٹران کے علاوہ پو لیس جوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران دستاویزات کی عدم دستیابی پر (76) موٹر سیکل ، ایک آٹو ، ایک ٹاٹا میجک اور ایک ٹریکٹر کو پولیس نے ضبط کیا اور کارر وائی انجام دی ، اس موقع پر اولا سرپنج اور ان کے شوہر شیخ ا حمد پاشاہ و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں ضلع ایس پی ششی دھر راجو نے موضع اولا کی عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ٹریفک اصولوں پر پابندی سے عمل آوری کرتے ہوئے سفر کے دوران ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ و دیگر احتیاطی تدابیر کا استعمال کریں تاکہ انسانی زندگی کا تحفظ کیا جاسکے۔ انہوں نے کارڈن سرچ سے متعلق کہا کہ عوام کو غیر سماجی سرگرمیوں میں محفوظ رکھنے کیلئے آپریشن انجام دیا جارہا ہے ، جس کے ذریعہ غیر سماجی عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ اس موقع پر مختلف عہدیداران اور موضع کے اولا سرپنچ و ذمہ داران نے بھی مخاطب کیا۔