بھینسہ : بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے کی ہدایت پر رورل سرکل انسپکٹر چندر شیکھر کی قیادت میں موضع ایلے گاؤں میں صبح کی اولین ساعتوں میں کارڈن سرچ آپریشن انجام دیتے ہوئے عوام شناختی کارڈ کی جانچ کی گئی اور دستاویزات کی عدم دستیابی پر 93 موٹر سائیکلیں، 08 آٹورکشاں اور 3 ٹریکٹر کو ضبط کیا گیا ۔ اس موقع پر بھینسہ رورل ایس آئی سائی کرن ، کنٹالہ ایس آئی سریکانت ، کوبیر ایس آئی پربھاکر ریڈی کے علاوہ تقریباً سو پولیس جوان موجود تھے۔
