بھینسہ میں گوشت و ترکاری مارکٹ کی تنقیح

   

پلاسٹک بیاگس کے استعمال پر قانونی کارروائی کا انتباہ

بھینسہ ۔ یکم ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ بلدیہ بھینسہ کے عہدیداروں نے صبح کے اوقات میں شہر کے مٹن مارکٹ ‘ ترکاری مارکٹ اور اہم مارکٹ ایریا میں دورہ کرتے ہوئے مختلف دکانوں جن میں سبزی‘ کرانہ ‘ دودھ و دیگر کا معائنہ کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء پلاسٹک بیاگس کی تنقیح کرتے ہوئے کئی دکانوں سے پلاسٹک بیاگس کو ضبط کرلیا اور دکانوں کے مالکین کو انتباہ دیا کہ آئندہ پلاسٹکس بیاگس رکھنے پر قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ بعدازاں بلدی عہدیداران جن میں سینٹری انسپکٹر نریندر کے علاوہ سینٹری جوان چاری و دیگر نے مٹن مارکٹ بکرا قصاب دکانوں کی تنقیح کرتے ہوئے بکرے گوشت سے متعلق تفصیلات دریافت کی اور ویٹرنری عہدیداران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات طلب کئے لیکن بکرا قصاب دکان مالکین کی جانب سے ویٹرنری عہدیداران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے جس پر بلدیہ سنٹری انسپکٹر نریندر نے بکرا قصاب دکان مالکین کو ہدایت دی کہ عوام کو صحت مند اور تازہ بکرے کا گوشت فروخت کیا جائے اور گوشت فروخت کرنے کے دوران ویٹرنری عہدیداران کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات ساتھ رکھے۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر بکرا قصاب دکان ذمہ داران کی جانب سے آئندہ مکمل دستاویزات نہ رکھنے پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ ایک اطلاع کے مطابق بھینسہ مٹن مارکٹ میں بکرا قصاب دکانوں پر اکثر مینڈیوں اور غیر صحت مند بکریوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے اور منڈیوں کے گوشت کو بکرے کی دم جوڑتے ہوئے بکرے کے گوشت کے نام پر مینڈیوں کا گوشت فروخت کرتے ہوئے عوام سے بھاری رقم حاصل کی جا رہی ہے ۔ اکثر عوام کو مینڈیوں اور غیر صحت مند بکریوں کا گوشت کھانے کی وجہ سے صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ عوام کی جانب سے شکایت کرنے پر بھینسہ بلدیہ عہدیداروں نے آج صبح بکرا قصاب دکانوں پر دھاوے کئے اور انتباہ دیا ۔