بھینسہ 6 / نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست گیر سطح کروائے جارہے جامع خاندانی سروے (طبقاتی سروے) کا آج سے بھینسہ میں باقاعدہ آغاز ہو جکا ہے جس میں سرکاری ملازمین گھر گھر جا کر ہر خاندان کے صدر خاندان کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اس سروے کے لیے بھینسہ بلدیہ کے 26 وارڈوں کو بلاکس میں منقسم کرتے ہوئے 102 ٹیموں کو تشکیل دیا گیا جس میں گورنمنٹ ٹیچرس ، ڈاکرا گروپ آر پیز ، آنگن واڑی ٹیچرس ، محکمہ بلدیہ شامل ہے علاوہ ازیں مذکورہ ٹیموں کی مدد کے لیے بلدیہ عملہ کو سپروائزرس اور متعلقہ بل کلکٹرس کو متعین کیا گیا بتایا گیا ہیکہ مذکورہ ٹیمیں تین روز تک گھر گھر پہنچکر ہیڈ آف دی فیملی کا اندراج کرتے ہوئے اسٹیکرس کو چسپاں کرینگے اور اسی اسٹیکرس کی بنیاد پر اہم سروے کیا جائیگا بھینسہ کے مختلف وارڈوں کے بلاکس میں بلدیہ کمشنر بی راجیش کمار اور بلدیہ ڈی ای گئوریش نے دورہ کرتے ہوئے سروے کا جائزہ لیا۔