بھینسہ میں 30 ایکٹ نافذ، پولیس کا تعاون کرنے عوام سے سرکل انسپکٹر کی اپیل

   

بھینسہ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ ٹائون سرکل انسپکٹر وینگوپال رائو نے میڈیا کو بتایا کہ 6 ڈسمبر یوم سیاہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بھینسہ میں پولیس 30 ایکٹ نافذ کیا ہے۔ شہر کے دونوں طبقوں کی عوام پولیس کا تعاون کریں اور کسی بھی قسم کے ریالیاں، دھرنے، جلوس، آتشبازی نہ کریں اور شہر میں آپسی اتحاد کو فروغ دیں۔ پولیس کی جانب سے شہر میں حالات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے طلایہ گردی شدت کے ساتھ کی جائے گی اور پولیس پیکٹس شہر کے اہم اور حساس علاقوں میں متعین کئے جائیں گے۔ انہو ںنے یوم سیاہ 6 ڈسمبر کے پیش نظر سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے متنازعہ پوسٹ شیئر نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ واٹس اپ گروپوں کو 24 گھنٹوں کے لیے صرف ایڈمین (only admin mote) شیئر میں رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ واٹس ایپ کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایودھیا اور بابری مسجد کے متعلق متنازعہ اور غیر ضروری پوسٹ شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ بھینسہ شہر کے دونوں طبقوں کی عوام پولیس کا تعاون کرتے ہوئے گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دیں کیوں کہ ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے جس کا عوام نے خیر مقدم کرتے ہوئے تنازعہ کے حل کے لیے سپریم کورٹ اور پولیس کا تعاون کیا ہے۔