بھیونڈی میں ٹورنٹ پاور کمپنی کی داد اگیری

   

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا وبا کے دوران بھیونڈی شہر میں پاورلوم صنعت کا بحران ہے لیکن کے اس کے باوجود سپلائی منقطع کرنے کا عمل جاری ہے یہ ٹورنٹ پاور رکمپنی کی زیادتی ہے اس پر قدغن لگانا ضروری ہے اس قسم کا مطالبہ آج بھیونڈی شہر کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ایوان اسمبلی میں کیاا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا کے دوران بھی بھیونڈی کی پاورلوم انڈسٹری میں کوئی رعایت یا پیکیج تک نہیں دیا گیا بلکہ ٹورنٹ کمپنی کی دادا گیری جاری ہے اس سے عوام پریشان حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھیونڈی شہر میں اس کمپنی کا آڈیٹ کروایا جائے اور اضافی بل بھیجنے اور دیگر معاملات کی جانچ ہو۔ اس پر وزیر توانائی نتن راؤت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجلی سپلائی کا کوئی کنکشن منقطع نہیں کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی رئیس شیخ نے جو100 یونٹ ٹن بجلی معافی کی بات کہی ہے وہ اس تجویز میں نہیں ہے اس پر غو ر و خوص کیا جائیگا اس سلسلے میں مثبت کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے ۔