بھیڑبھاڑ کم ہونے سے عمرہ کرنے کا بہترین موقع

   

ریاض( کے این واصف): موسم حج کے بعد ماہ محرم جب عمرہ ویزے جاری ہونا شروع ہوتے ہین تو حرم مکی مین زائرین کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔ اس لئے وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں ان دنوں بھیڑ بہت کم ہے اور یہ عمرہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔وزارت حج نے کہا ہے کہ ’جو لوگ بھیڑ سے بچتے ہوئے سکون و اطمینان سے عمرہ کرنے کے خواہش مند ہوں انہیں چاہئے کہ ان دنوں میں عمرہ بک کرائیں‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’محرم الحرام کے مہینے میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد بہت کم ہے جس کے باعث حرم میں بھیڑ نہیں‘۔وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر مسجد الحرام میں مطاف ہجوم نہ ہونے کی تصویریں بھی شیئر کی ہین۔ عازمین اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔