بہادر پورہ میں سڑک حادثہ ‘ ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد :۔ پرانے شہر بہادر پورہ میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ سید فیاض جو پیشہ سے چپل ورکر تھا بہادر پورہ اسد بابا نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ 13 مئی کو یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔