یوگا گرو سوامی رام دیو کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ منگل کے روز ان کے خلاف پٹنہ میں اے سی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کے خلاف پٹنہ کے پترکار نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی مختلف شقوں کے تحت 317 ، 186 ، 188 ، 420 شامل ہے۔ پٹنہ پولیس انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن یعنی آئی ایم اے کے ذریعہ درج کیس کی تفتیش میں پولیس لگ گئی ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں بابا رام دیو کی ایک ویڈیو کا ذکر ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ کوویڈ ویکسین بیکار ہے۔