بہارمیں دوسری لہر کے دوران تقریباً 75 ہزار اموات کا اندیشہ

   

نئی دہلی :۔ بہار میں 2021 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران تقریبا 75 ہزار افراد کی موت ہونے کا اندیشہ ہے ۔ جن کی موت کی وجوہات بیان نہیں کی گئی ۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق یہ اموات مہلوک کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہوئیں ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بہار کے کوروناوبا کے اعداد و شمار سے یہ تقریبا دس گنا زیادہ ہے ۔ اس پر مختلف گوشوں سے سوال اُٹھ رہے ہیں ۔ جنوری ۔ مئی 2021 میں سرکاری اموات 7,717 بتائی گئی ۔۔