پٹنہ: بہار اسمبلی میں جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا نے کہاکہ لوک سبھا کی طرز پر بہار میں بھی ایوان زیریں کے اراکین کو بہترین رکن اسمبلی ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ ہر سال ایوارڈ دینے کیلئے اراکین اسمبلی کے ناموںپر سلیکشن کمیٹی فیصلہ لے گی ۔ سنہا نے کہاکہ منتخب اراکین اسمبلی کو ایوارڈ کے طور پر سرٹیفکٹ اور چاندی کا مومینٹو دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایوارڈ یافتہ اراکین اسمبلی کے نام کی سفارش دوبارہ نہیں کی جائے گی ۔