بہار: اسمارٹ کلاس روم میں بچوں کے فحش گانا دیکھنے کا ویڈیو وائرل

   

بیگوسرائے۔ بہار حکومت نے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ریاست کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاس کی بہتر سہولت فراہم کی ہے ، لیکن یہ سہولت بچوں کے لیے فحاشی کا ذریعہ بن رہی ہے۔ اسکول کے بچے ریاست کے بیگوسرائے ضلع کے بکھاری بلاک میں اسمارٹ کلاس رومز میں نصب ٹی وی اسکرینوں پر فحش بھوجپوری گانے دیکھ رہے ہیں۔ اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یہ معاملہ بیگوسرائے کے بکھاری بلاک کے راٹن آدرش مڈل اسکول کا ہے ، جہاں استاد کی عدم موجودگی میں بچے ٹی وی سیٹ میں بھوجپوری فحش گانے دیکھتے اور سنتے نظر آرہے ہیں۔ لڑکیاں بھی اسی کلاس روم میں موجود ہوتی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ سوالات کے گھیرے میں ہے۔