بہار اسمبلی انتخابات میں 65 سال سے زائدعمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیالٹ کی سہولت نہیں

   

پٹنہ : الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات میں وسائل کی کمی کے سبب وہاں 65 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کو پوسٹل بیالٹ کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے جاری ریلیز میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے پیش نظر قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی نے یہ ہدایت دی تھی کہ 65 برس سے زائد عمر کے بیمار افراد، حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچے گھر میں ہی رہیں گے۔ یہ دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 65 برس سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی تھی اور لا کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر وزارت قانون نے 19 جون کو اسے نوٹیفائی بھی کیا تھا۔