بہار انتخابات کے لئے اے ائی ایم ائی ایم نے سکیولر اتحاد قائم کیاہے

,

   

پٹنہ۔ مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے متحدہ جمہوری سکیولر اتحاد(یو ڈی ایس اے) کابہار کے مجوزہ انتخابات کے لئے بنیاد ڈالنے کا اعلان کیاہے۔

مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم دیویندر پرساد یادو کی سماج واددی پارٹی (ایس جے ڈی) سے ہفتہ کے روز اتحاد کیاہے۔

عظیم اتحاد اور این ڈی اے کے سیاسی چنگل سے ریاست کوبچانے کا اویسی نے اظہار کیاہے۔

چیف منسٹر نتیش کمار بہار کے لوگوں کو بی جے پی کے ساتھ غیر مقدس اتحاد میں شامل ہوکر دھوکہ دیا ہے۔ بہار کی موجودحکومت مخالف اقلیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ بہار میں متبادل حکومت کی ضرورت ہے اور یوڈی ایس اے پسماندگی کاشکار لاکھوں لوگوں کو انتخابی مرعات فراہم کرے گا۔

انہوں نے این ڈی اے اور عظیم اتحاد دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی عوا م کا انہوں نے استحصال کیاہے۔

اویسی نے کہاکہ ”مذکورہ یو ڈی ایس اے تمام ہم خیال پارٹیوں کے لئے ہمیشہ کھلا ہے‘ بشمول آر جے ڈی‘ اگر وہ حقیقت میں بہار اسٹیٹ کے متعلق سنجیدہ ہیں“۔

مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم کا بہار کے سیمانچل علاقے میں کشن گنج اسمبلی حلقہ سے منتخب ہونے والا ایک رکن اسمبلی ہے۔