بہار اور بنگال سمیت 6 ریاستیں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، اورنج الرٹ جاری، جانیں اگلے 5 دن میں کیسا رہے گا موسم

   

نئی دہلی:ملک کی کئی ریاستیں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ بہار اور مغربی بنگال میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے رہنما خطوط کے مطابق عام لوگوں کو سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بزرگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدھ تک ملک کی 8 ریاستیں ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آجائیں گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جنوبی ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کے حوالے سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ ودربھ اور مشرقی اتر پردیش میں 7 اور 9 جون کے درمیان ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔