بہار سے نیپال کو پیاز کی اسمگلنگ ، 5 کروڑ کی پیاز ضبط

,

   

پٹنہ ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پیاز کی قلت اور دن بہ دن قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر پیاز کی اسمگلنگ کا پتہ چلا ہے ۔ بہار کے رکسل میں کسٹم ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے پیاز کے 14 ٹرکس کو ضبط کرلیا جس میں 5 کروڑ لاگتی پیاز بھری ہوئی تھی ۔ عہدیداروں نے ٹرک ڈرائیورس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پیاز کو نیپال میں بیرگنج اسمگل کی جانے والی تھی ۔ مشرقی چمپارن میں فی کیلو پیاز 70 روپئے میں فروخت ہورہی ہے ۔ جبکہ نیپال میں فی کیلو پیاز 120 روپئے میں فروخت کی جارہی ہے ۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق 8 لاکھ روپئے کی پیاز کا بھی سرقہ کرلیا گیا تھا ۔