پٹنہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے دہلی، یو پی، پنجاب اور مدھیہ پردیش کی طرح بہار میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ایسی خبریں سامنے آتی رہیں کہ کئی مقامات پر اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہوئی۔ لیکن جیسے ہی میڈیا میں یہ خبریں آنی شروع ہوئیں، پولس حرکت میں آئی اور پھر بلاوجہ گھر سے باہر نکلنے والے لوگوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ کئی مقامات پر آٹو اور موٹر سائیکل کو ضبط بھی کیا گیا اور سڑک پر بس لے کر نکلے ڈرائیوروں کی بھی خیریت لی گئی۔