بہار میں آج ہوگی نتیش کابینہ کی توسیع، 31 وزراء لیں گے حلف

,

   

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کی دو رکنی کابینہ میں آج توسیع ہونے جا رہی ہے۔ جس میں گرینڈ الائنس کے مختلف حلقوں کے تقریباً 31 ارکان کو شامل کیا جائے گا۔اعلیٰ ذرائع کے مطابق حلف برداری صبح 11.30 بجے راج بھون کمپلیکس میں ایک سادہ تقریب کے دوران ہوگی۔ اس حکومت میں آر جے ڈی کے سب سے زیادہ 79 ایم ایل اے ہیں۔ دوسری طرف جے ڈی یو کے ایم ایل اے کی تعداد دو نمبر پر ہے۔