بہار میں آر جے ڈی کو سماج وادی پارٹی کی تائید

   

پٹنہ : سماج وادی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات کا مقابلہ نہیں کرے گی بلکہ راشٹریہ جنتادل کی تائید کرے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ سماج وادی پارٹی ہمخیال پارٹیوں کو کمزور کرنا نہیں چاہتی اور نہ ہی اِن کی توانائی کو ضائع کرنا چاہتی ہے۔ بہار میں آر جے ڈی کا اثر ہے۔ اِس کے وسائل کو ہم منتشر کرنا نہیں چاہتے۔ بہار میں آر جے ڈی کو مضبوط کرنے کے لئے ہی ہم نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔