پٹنہ ۔ 18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) منگل سے اب تک موسلادھار بارش کے دوران بجلی کے گرنے سے کم سے کم 18 آدمی مارے گئے ۔ چہارشنبہ کے دن بعض عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ بہار کے آفات سماوی کے انتظامیہ کے محکمہ کے ترجمان کے بیان کے بموجب ’گیا اور کائمر‘ کے علاقوں میں بجلی کے گرنے سے ہر علاقہ میں 13 اموات ہوئیں ۔ اس کے علاوہ پٹنہ ، بھوجپور ، مشرقی چمہارن ، سیوان اور اروال کے علاقوں میں فی علاقہ دو افراد مارے گئے ۔ کاٹھیار اور جہاں آباد میں ایک ایک موت ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب پٹنہ میں 95.5 ایم ایم ، دربھنگہ میں 75.2ایم ایم ، ویری میں 59.5 ایم ایم ، چھپرا میں 44.6 ایم ایم اور مظفر نگر میں 21.4ایم ایم بارش ہوئی۔ بہار میں مجمودی طور پر رواں سال مقررہ تعداد سے کم بارش ہوئی ۔ بہار کے 18اضلاع کے 102بلاک خشک سالی جیسی صورتحال کا شکار ہے ۔