پٹنہ:3 اکٹوبر ( یو این آئی ) بہار کے وزیر اعلیٰ نیتیش کمار نے جمعہ کو کہا کہ ریاستی حکومت کی‘وزیر اعلیٰ خواتین روزگار سکیم’کے تحت اب تک ایک کروڑ سے زیادہ خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 10،000-10،000 روپے کی مالی امداد بھیجی جا چکی ہے۔ نیتیش نے یہ اعلان پٹنہ میں 1 آنے مارگ واقع وزیر اعلیٰ رہائش‘سَنکلپ’میں منعقدہ پروگرام کے دوران کیا، جہاں 25 لاکھ خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست فائدہ (DBT) کے ذریعے 2,500 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔اس سے قبل، وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 ستمبر کو سکیم کے آغاز کے موقع پر 75 لاکھ خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں 10,000روپے کی رقم منتقل کی تھی۔ نیتیش کمار نے کہا،‘‘اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ خواتین کو 10,000روپے کی مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں باقی مستحق خواتین کو بھی اسی طرح کی مدد دی جائے گی۔