بہار میں بجلی گرنے سے 20افراد ہلاک

,

   

پٹنہ۔ بہار میں ہفتہ کو شدید بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں 20افراد ہلاک ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے ہٹنہ کے بشمول ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی تھی ۔آج دن میں ایک بجے سے زبردست گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور کئی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ دیہری آن سون سے یہاں موصولہ اطلاع کے مطابق روہتاس ضلع کے کرگاہر تھانہ علاقہ میں ببنی پنچایت کے کروپ گاؤں کا رہنے والا نرنجن کمار سنگھ (35) مویشیوں کو چر رہا تھا کہ تیز بارش سے آسمانی بجلی گری ۔ اس حادثے میں نرنجن کی جھلس کر موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ ایک اور گاؤں سے تعلق رکھنے والے ونود سنگھ کے کھیت میں ایک مزدور کام کر رہا تھا ،تبھی آسمانی بجلی گری ۔ اس حادثے میں مزدورکی جھلس کر موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے چھتر پور تھانہ علاقہ کے رودوا گاؤں سے تعلق رکھنے والے سنیل کمار (20) کے طور پرہوئی ہے ۔ لاشوں کو پو سٹ مارٹم کے لئے سہسرام صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران بہار میں بجلی گرنے کے واقعات میں کئی اموات ہوچکی ہیں ۔