پٹنہ : بہار کے سابق وزیرتعلیم اور جنتادل (یونائٹیڈ ) کے رکن اسمبلی میوا لال چودھری آج کورونا وائرس کے سبب فوت ہوگئے ۔ تین روز قبل وہ کوویڈ۔19 کے ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اُنھیں ریاستی دارالحکومت کے پارس ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا ۔ وہ کورونا کے سبب پھیپھڑوں کے شدیدانفیکشن سے دوچار ہوگئے تھے ۔ اپوزیشن آر جے ڈی نے نتیش کمار حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ ریاست میں ہیلتھ انفراسٹرکچر ٹھپ ہوگیا ہے اور ایم ایل ایز تک محفوظ نہیں ہیں ۔