بہار میں جے ڈی (یو) لیڈر کی دختر چیف منسٹر کے عہدہ کی امیدوار، نئی پارٹی کا قیام

   

پٹنہ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) لیڈر ونود چودھری کی بیٹی پشپم پریہ چودھری نے بہار اسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئے خود کو چیف منسٹر بہار کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا ہے۔ پشپم پریہ چودھری یہاں ہندی اور انگریزی اخبارات میں ایک صفحہ کے اشتہارات شائع کروائی ہیں۔ اشتہارات میں اپنی پارٹی کی ’پلورلس‘ کے طور پر شناخت بتائی ہے۔ اشتہارات میں ’پلورلس کی آمد‘ ’بہار بہتری کا مستحق‘ اور ’بہتری ممکن ہے‘ جیسے نعرے شامل کئے گئے ہیں۔