بہار میں خوفناک دھماکہ ،6 افراد ہلاک

   

نئی دہلی : ریاست بہار کے سارن ضلع کے چھپرا گاوں کے قریب اتوار کو ایک خوفناک دھماکہ پیش آیا۔ پٹاخہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے کچھ اور لوگ دبے ہوئے ہیں۔ سارن کے ایس پی سنتوش کمار نے کہا کہ انہیں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیںتین منزلہ عمارت کے ایک حصے میں پٹاخے غیر قانونی طور پر بنائے جا رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ایک گھنٹے تک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ ایس پی سنتوش کمار نے بتایا کہ زبردست دھماکے سے بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی اور عمارت کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔