بہار میں لاک ڈاؤن میں یکم؍ جون تک توسیع ، نتیش کا اعلان

   

پٹنہ : بہار میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بڑھتے پھیلاؤ کے بیچ ریاست میں جاری لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کو لیکر اعلان کیا ہے۔ تازہ خبروں کے مطابق بہار میں لاک ڈاؤن کو ابھی اور کچھ وقت کیلئے بڑھایا گیا ہے اور اس کی مدت اب یکم ؍جون 2021 تک ہوگی۔ اس سے پہلے بہات کے کرائسز مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں ہی اس بات کو فیصلہ ہوا۔ بہار میں کووڈ۔19 کے خلاف چھڑی جنگ میں لاک ڈاؤن اور بڑھے گا یا نہیں، اس سوال پر خیال و مشورہ کرنے کیلئے سی ایم نتیش کمار کئی افسران سے رابطے کر چکے تھے۔ اتوار کی شام تک نتیش حکومت کے فیصلے کے آنے کے امکان تھے۔ اتوار کو سی ایم نتیش کمار نے ٹویٹ کرکے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جانکاری دی۔