بہار میں نافذ رہے گی شراب پر بندی ، نہیں دی جائے گی کوئی چھوٹ : وزیراعلیٰ

,

   

بہار میں شراب بندی نافذ رہے گی۔ اس میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں کی جائے گی۔ حکومت سختی سے ریاست میں شراب بندی کے لیے مہم چلا رہی ہے۔ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ یہ بات وزیر اعلیٰ کمار نے شراب بندی کے عہد کو دہراتے ہوئے جمعہ کو یہاں متھلیش اسٹوڈیم میں کہی۔ بہار پولس ہفتہ اختتام تقریب کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی مہم چلاتے ہیں تو کچھ لوگ اس کی برائی تو کرتے ہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ پولس کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولس نے شراب بندی نافذ کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیکن ابھی بھی کافی کچھ کرنا ہے۔ سیتامڑھی میں شراب مافیا ؤں کے ذریعہ داروغہ قتل واقعہ کی بات کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ چھاپہ ماری میں کہیں بھی جائیں تو ایک دو نہیں بلکہ بڑی ٹیم بنا کر جائیں۔ تاکہ مافیا آپ پر حاوی نہ ہو پائے۔ انہوں نے شراب پینے کی وجہ سے بیماری اور اموات کے اعدادوشمار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔