بہار میں 15 مئی سے این پی آر پر عمل آوری ہوگی : سشیل کمار مودی

   

پٹنہ : بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے کہا کہ این پی آر پر بہار میں 15 مئی سے عمل ہوگا اور 28 مئی تک جاری رہے گا ۔ بی جے پی کی حلیف جے ڈی یو نے کہا کہ این پی آر پر عمل میں کوئی قباحت نہیں ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی نے واضح کیا کہ ملک میں این آر سی کے نفاذ کی تجویز نہیں ہے ۔