پٹنہ ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل کمار مودی نے کہا کہ قومی آبادی رجسٹر کو تازہ ترین بنانے سے ریاستوں کی آبادی کو فائدہ پہونچے گا ۔ انھوں نے کہاکہ تمام ریاستوں میں 15 تا 28 مئی 2020 ء این پی آر کو عصری بنایا جائے گا اور مغربی بنگال و کیرالا کی حکومتوں سے این پی آر نافذ نہ کرنے کے فیصلے کی پرواہ نہیں کی جائے گی ۔ اُنھوں نے کہا کہ این پی آر کو قبل ازیں 2010 ء میں جبکہ یوپی اے حکومت تھی مکمل کیا گیا تھا اور یکم تا 30 سپٹمبر اُن دنوں این پی آر کا عمل جاری رہا تھا ۔ مرکز اب2010 ء کے این پی آر کو جدید ترین بنانا چاہتا ہے ۔