چھاپرا (بہار): ٹرین میں سفر کررہے دو مسافروں کے درمیان سیٹ کو لے کر جھگڑا و مارپیٹ شروع ہوگئی نوبت یہاں تک آگئی کہ ان میں سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ اے این آئی کے مطابق پون ایکسپریس میں جمعہ کے دن صبح یہ واقعہ پیش آیا۔ متوفی کی نعش ٹرین کے بیت الخلاء میں پائی گئی۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریلوے پولیس سنجیت کمار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی بہار کے دربھنگہ سے تعلق رکھتا ہے۔
پون ایکسپریس میں جنرل ڈبہ میں سیٹ کو لے ایک شخص کو جھگڑا ہوگیا نوبت مارپیٹ تک آگئی۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ ملزم ٹرین میں گھس کر متوفی شخص کو سیٹ فراہم کرنے کے لئے کہا۔ اس کے دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ پولیس نے مزاحمت پیدا کرنے پر ملزم کو ٹرین سے باہر کردیا۔ بعد ازاں پتہ چلا کہ دوسرے شخص کی نعش ٹرین کے بیت الخلاء میں پائی گئی۔ متوفی او راس کا بھائی بہار سے ممبئی جارہے تھے۔