بہار پولیس نے لاوارث نعش کو نہر میں پھینک دیا‘3معطل

,

   

مظفر پور پولیس نے ایک ویڈیوبیان میں کہاہے کہ وائرل ویڈیو میں دیکھائی دینے والے تین پولیس جوانو ں کومعطل کردیاگیا ہے اورجانچ کی جارہی ہے
ایک غیر انسانی عمل کمیرہ میں قید ہوا ہے‘ بہار پولیس کے تین جوانوں کو ایک حادثہ میں مرنے والے شخص کی لاوراث نعش کو نہر میں پھینکتے ہوئے اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیوناراضگی کا سبب بن رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اتوار 8اکٹوبر کے روز مظفر پور ضلع کے فکولی پولیس اؤٹ پوسٹ کے تحت ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آنے کی وجہہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں پولیس کے تین جوان قومی شاہراہ 77سے متصل ایک نہر میں اس نعش کو پھینکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے پولیس نے وضاحت کی کہ واقعہ کی شدت کے سبب نعش کے جسم کے کچھ حصہ سڑک میں پھنس گئے تھے۔

ایک پولیس افیسر نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”نعش کی حالات بہت خراب تھی۔ یہاں نعش کی جسم کے کچھ حصہ سڑک میں پھنس گئے تھے جس کی وجہہ سے پوری نعش کو ہم بازیاب نہیں کرسکے۔

جو حصہ حاصل ہوئے انہیں قریب کی نہر میں بہہ دیاگیاتھا۔بعدازاں مظفر پور کے سات کے ساتھی حاجی پور اور پٹنہ کو جوڑنے والی سڑک کو بحال کردیاگیاتھا“۔ جسم کے باقی حصہ کو پوسٹ مارٹم کے لئے سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ اسپتال(ایس کے ایم سی ایچ) کو روانہ کردیاگیا۔

پروٹوکال پر عمل نہیں کرنے کے سوال پر مذکورہ افیسر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مظفر پور پولیس نے ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس شہریار اختر کا ایک ویڈیوجاری کیاجس میں انہوں نے کہاکہ تین پولیس جوان جو وائرل ویڈیومیں دیکھے گئے ہیں انہیں برطرف کردیاگیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہے۔

https://x.com/MuzaffarpurPol3/status/1710951364921331799?s=20