بہار چیف منسٹر کے خلاف خالدہ پروین کی پولیس میں شکایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد، 17 دسمبر(سیاست نیوز) سماجی کارکن خالدہ پروین نے آج لنگر ہاؤس پولیس اسٹیشن میں بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف رسمی شکایت درج کرائی ہے۔ یہ شکایت ملازمت فراہم کرنے والی تقریب کے دوران ڈاکٹر نصرت پروین کا نقاب کھینچنے کے واقعہ سے متعلق ہے۔ خالدہ پروین نے اس عمل کو توہین آمیز اور قابل شناخت جرم قرار دیتے ہوئے، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سے بی این ایس کی دفعہ 74، 79، 299 اور 302 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یہ شکایت بہار میں جاری تنازعات کو مزید ہوا دیتی ہے، جہاں مذہبی جذبات اور خواتین کی عزت کے مسائل حساس ہو چکے ہیں۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور مزید تفتیش کا معاملہ زیر غور ہے۔ب