چیف منسٹر نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کابھی مورد الزام ٹہرایا۔
پٹنہ۔ بہار چیف منسٹرنتیش کمار نے ریاست بہار کو خصوصی ریاست کا درج فراہم کرنے پر مرکز کی نریندر مودی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے اُردو مترجموں کے تقرر پر مشتمل مکتوبات حوالے کرنے کے مقصد سے منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہاکہ ”یہ ملک کی پسماندگی کا شکار ریاستوں کی مدد نہیں کرنے کے لئے مرکز کی جانب سے جان بوجھ کر کی جانے والی پہل ہے۔ طویل مدت سے ہماری مانگ بہار کو خصوصی درجہ فراہم کرنے کی ہے مگر مرکز اس کوپورا نہیں کررہی ہے۔
جب ہم اقتدار میں ائیں گے ہم ہماری گنجائش سے ریاست کوترقی کی راہ پر لے کر جائیں گے۔
اگر مرکز بہار کوخصوصی موقف فراہم کرتی ہے تو بہار میں ترقیاتی کام دوگنی رفتار سے انجام دئے جاسکتے ہیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”جب کبھی ہم خصوصی موقف کی بات کرتے ہیں‘ مذکورہ مرکز خاموش ہوجاتا ہے“۔
چیف منسٹر نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کابھی مورد الزام ٹہرایا۔کمار نے کہاکہ ”کسی کو بھی مرکز پر اب بھروسہ نہیں رہا ہے۔
بی جے پی کارکنان سماج میں صرف فرقہ وارنہ کشیدگی کا کام کررہے ہیں۔ مگر جب تک میں چیف منسٹرہوں اس وقت تک بہار میں وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے“۔