بہار کے بنکا میں مسجد کے قریب دھماکہ۔ کئی زخمی

,

   

بنکا نگر پولیس اسٹیشن انچارج شمبھو کمار نے کہاکہ منگل کی صبح نوتوالیا میں مسجد کے قریب میں واقع ایک مدرسہ میں بم دھماکہ پیش آیاہے۔


بنکا۔۔ بہار کے ضلع بنکا میں نگر پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے مدرسہ میں منگل کی صبح ایک بڑا دھماکہ پیش آیاہے‘ جس کی وجہہ سے ساری عمارت تباہ ہوگئی ہے۔اس واقعہ میں دو سے تین لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

بنکا نگر پولیس اسٹیشن انچارج شمبھو کمار نے کہاکہ منگل کی صبح نوتوالیا میں مسجد کے قریب میں واقع ایک مدرسہ میں بم دھماکہ پیش آیاہے۔مدرسہ کی یہ عمارت دھماکے میں پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔

دو سے تین لوگوں کے واقعہ میں زخمی ہونے کی اطلاع ہے حالانکہ پولیس نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔اسٹیشن انچارج نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ابتدائی جانچ میں یہ بم دھماکہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ فارنسک سائنس لیباریٹری(ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم جانچ کے لئے موقع پر پہنچی۔

پولیس نے کہاکہ آیا یہ بم دھماکہ یا سلینڈر دھماکہ کا معاملہ لگ رہا ہے‘ جسکی جانکاری تحقیقات کے بعد ملے گی۔