جمعہ کے روز11بجے رات کے قریب میں پسوان اور اس کے ساتھیوں میں عورت کے گھر پرحملہ کیا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل اس کی چھاتیاں کاٹ دیں
پٹنہ۔پولیس کے مطابق بہار کے بیگوسرائے میں پیش آنے والے حیران کن واقعہ میں مقامی شخص کی قیادت پر مشتمل گروپ نے ایک عورت کی چھاتیاں کاٹ دی ہیں۔متاثرہ فی الحال صدر اسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں پر اس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
جمعہ کی رات تیائے پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والے مالی پور گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔تیائے پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ ایس ایچ او نے کہاکہ ”ہم نے متاثرہ کا بیان قلمبند کیاہے اور دیانند پوسوان اور دیگر کے خلاف اقدام قتل اور ایک عورت کی عزت کو مجروح کرنے کے معاملے کے تحت ایک کیس درج کیاہے۔
ملزم افراد فرار ہیں اورانہیں بہت جلد حراست میں لے لیاجائے گا“۔پسوان جو ایک مقامی طاقتور شخص ہے اور اس کے ساتھی مذکورہ متاثرہ پر دباؤ ڈال رہے تھے وہ زمین کا ایک پلاٹ اس نے نام پر رجسٹرار کردے جس سے وہ انکار کررہی تھی۔
مذکورہ گاؤں میں عورت کی ایک دیڑھ کاتھا زمین ہے جس پر پسوان کی آنکھیں ہیں۔ جب متاثرہ نے انکار کیاتو پسوان نے کم ازکم نصف کاتھا زمین کا استفسار کیاتھا۔ گاؤں میں متاثرہ تنہا رہتی تھی۔ جبکہ اس کا شوہر او ربیٹا دوسری ریاست میں رہتے ہیں۔
جمعہ کے روز11بجے رات کے قریب میں پسوان اور اس کے ساتھیوں میں عورت کے گھر پرحملہ کیا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل اس کی چھاتیاں کاٹ دیں۔
متاثرہ کے رونے کی آوازیں سننے کے بعد پڑوسی ائے اور اس بھگوان پور بلاک کے ایک ابتدائی جانچ مرکز میں لے گئے جہاں سے اس کو ڈاکٹرس نے صدر اسپتال منتقل کیاہے۔