شیام سندر پرشار جو ’کاتھا وچک‘ کے نام سے مشہور ہیں نے کہاکہ گپتیشوار پانٹے نے ایک سال قبل بھگوت پڑھی اور ’کاتھا وچک“ کے لئے پھر اہل قراردئے گئے ہیں۔
ماتھرا۔بہار کے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس گپتیشوار پانڈے اب ایک نئے کردار میں دیکھائی دیں گے۔
انہوں نے بھگوار پہن لیاہے اور ماتھرا میں مذہبی خطاب کررہے ہیں۔چیتنیا وہار میں پرشار پیٹھ پر ساتھ دنوں تک بھگوت کتھا پڑھنے والے اب و ہ ایک ”کاتھا وچک“ بن گئے ہیں۔
مذکورہ سات دنوں کی شروعات اتوار کے روز سے ہوئی ہے اور اس کا افتتاح مرکزی وزیر اشونی چوبے کے ہاتھوں عمل میں آیاہے۔شیام سندر پرشار جو ’کاتھا وچک‘ کے نام سے مشہور ہیں نے کہاکہ گپتیشوار پانٹے نے ایک سال قبل بھگوت پڑھی اور ’کاتھا وچک“ کے لئے پھر اہل قراردئے گئے ہیں۔
و ہ تین گھنٹوں تک مذہبی خطاب کرتے ہیں‘ جس کو پھر مذہبی چیانلوں پر نشر کیاجارہا ہے۔ششانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے بعد ان کے بیانات کے بعد گپتیشوار پانڈے سرخیوں میں ائے تھے۔
بعدازاں رضاکارانہ طور پر انہوں نے اپنے خدمات سے ریٹائرمنٹ لے لیااو رایسا ماناجارہا تھا کہ وہ سیاست میں اپنے قسمت ازمائیں گے۔ پانڈے دوسرے ائی پی ایس افیسر ہیں جنھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد مذہبی لباس زیب تن کیاہے۔
دس سال اور اس سے نصف قبل اترپردیش کے ائی پی اسی افیسر ڈی کے پانڈے نے عورتوں والوں کی شناخت اختیار کرلی تھی او رخود کو ’رادھا‘ پکارنا شروع کردیاہے۔
وہ ایک ساڑی پہن کر ’سندور‘ لگاکر ناک میں بالی ڈال کر گھنٹوں اپنے گھر میں ڈانس کرتے تھے۔ ان کی بیوی سے ان سے طلاق لے لیا اور تنازعہ شہر میں موزوں بحث بن گیاتو انہوں نے 2005رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لیاتھا۔
اب وہ پریا گ راج میں ہیں جہاں پر وہ رقص اور مذہبی خطاب انجام دے رہے ہیں اور خود کو ”دوسری رادھا“ بلارہے ہیں۔