بہار کے غریبوں کیلئے سال کے آخر تک 14لاکھ مکانات

   

پٹنہ: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ بہار میں کچے گھروں میں رہنے والے تقریباً 15 لاکھ غریبوں کو آنے والے سات سے آٹھ مہینوں میں پکے مکان مل جائیں گے ۔ہفتہ کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ یہ مکانات پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت دیئے جائیں گے ۔ اس سال اب تک پانچ لاکھ بیس ہزار پکے گھر دیے جا چکے ہیں۔ پانچ لاکھ بیس ہزار مزید گھر دیے جائیں گے ۔ پچھلے سال اس اسکیم کے تحت غریبوں کو سات لاکھ نوے ہزار مکانات دیے گئے تھے ۔ گھر کی تعمیر پر 8 ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔